ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایس ڈی پی آئی نیشنل جنرل سکریٹری الیاس تھمبے کی بھٹکل آمد ؛ آنے والے اسمبلی الیکشن کو دیکھتے ہوئے کارکنوں کو دی ضروری ہدایات

ایس ڈی پی آئی نیشنل جنرل سکریٹری الیاس تھمبے کی بھٹکل آمد ؛ آنے والے اسمبلی الیکشن کو دیکھتے ہوئے کارکنوں کو دی ضروری ہدایات

Thu, 10 Nov 2022 10:31:20    S.O. News Service

بھٹکل 10 نومبر(ایس او نیوز) کرناٹک میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کو دیکھتے ہوئے سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) بھٹکل میں سرگرم ہوگئی ہے اورانتخابی تیاریوں میں جٹ گئی ہے۔ اس ضمن میں ایس ڈی پی آئی کے نیشنل جنرل سکریٹری الیاس تھمبے بدھ کو بھٹکل پہنچے اور اپنے کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے بعد اپنے کارکنوں کو ضروری ہدایات دیں۔ بعد میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں ایس ڈی پی آئی نے ضلع اتر کنڑا میں بہت ساری جگہوں پر اپنے امیدواروں کو اتارنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں ہم نے قریب 60 امیدواروں کو الیکشن میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تھمبے کے مطابق پوری ریاست میں اس وقت لوگ ایس ڈی پی آئی کے قریب آرہے ہیں، ہم سے رابطہ کررہے ہیں اور ہم بھی اس الیکشن کو لے کر نہایت سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ منگل کو بینگلور میں بھی ایس ڈی پی آئی کی میٹنگ میں یہ بات کھل کر سامنے آئی ہے کہ ریاست میں ایس ڈی پی آئی ایک بڑی پارٹی بن کر ابھر رہی ہے۔

اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے اترکنڑا کے ضلعی صدر محمد توفیق بیری، ضلعی جنرل سکریٹری وسیم منیگار، بھٹکل اسمبلی صدر ثاقب شیخ، نائب صدر طیب حکیم و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔


Share: